توجہ ہٹا کر زیورات کا سرقہ کرنے والی سہ رکنی خاتون سارقوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔ توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی تین رکنی خواتین کی ایک دھوکہ باز ٹولی کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر گجا راؤ بھوپال نے کہا کہ 3 اپریل کو شاہ علی بنڈہ کی ساکن خاتون لیکچرر تہمینہ سعید کا پرس تین نامعلوم خواتین نے توجہ ہٹا کر سرقہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون شاہ علی بنڈہ میں واقع ایک جویلری شاپ کو گئی تھی اور وہاں پر اپنے زیورات کی درستگی کے بعد زیورات کو ہینڈ بیاگ میں رکھ کر آٹو میں سوار ہوئی تھی جہاں پر تین دھوکہ باز خواتین روپا اور اس کے دو ساتھی اوشا اور اوما نے توجہ ہٹاکر ہینڈ بیاگ کا سرقہ کرلیا تھا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ 80 ہزار مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرنے کے بعد مذکورہ دھوکہ باز ٹولی وہاں سے غائب ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی کی سرغنہ روپا ہے جو عادی سارق ہے اور کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار خواتین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔