تونیس کی پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر راشد الغنوشی کو گرفتار کرلیا

   

دبئی: تونیس میں پیر کی شام پولیس نے النہضہ تحریک کے رہنما راشد الغنوشی کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کرلیا۔ راشد الغنوشی کو وجوہات بتائے بغیر پبلک پراسیکیوشن کی اجازت سے گرفتار کیا گیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ گرفتاری ان کے اس بیان کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے جس میں الغنوشی نے النہضہ تحریک کو بے دخل کرنے کی صورت میں خانہ جنگی اور تونیس میں افراتفری پھیلانے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔