نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تپ دق (ٹی بی) کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے 24 مارچ کو تپ دق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کا مقصد عوام کو ٹی بی کے اثرات سے آگاہ کرنا، اس بیماری پر قابو پانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس سے بچاؤ کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے ۔