تکارام گیٹ قتل کیس میں ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد : /3 اگست (سیاست نیوز) تکارام گیٹ پولیس نے دیپیندو بسواس کے بہیمانہ قتل میں ملوث ایک خاطی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق /27 جولائی کو کویتا داس ساکن سائی نگر تکارام گیٹ جن کا تعلق منی پور سے ہے نے پولیس تکارام گیٹ میں شکایت درج کرواتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس کا چھوٹا بھائی دیپیندر بسواس پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس نے گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ اس دوران پولیس کو مذکورہ لاپتہ شخص کی نعش مہیندرا ہلز کے ترومورتی کالونی سے دستیاب ہوئی تھی اور جسم پر زخموں کے نشان پائے جانے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران منی پور کے علاقہ جیری بھم سے تعلق رکھنے والے پریہ جیت ناماسودرا کو دیپیندر بسواس کے قتل میں گرفتار کرتے ہوئے اسے حیدرآباد منتقل کیا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا ہے کہ مقتول 4 سال قبل شہر حیدرآباد کو روزگار کیلئے آیا تھا اور یہاں پر مزدوری کیا کرتا تھا جبکہ ملزم بھی یہاں پر ملازمت کیلئے آیا تھا اور اس نے شلپی نامی خاتون سے شادی کی تھی لیکن مقتول اور ناماسودرا کی بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں انتقام کی غرض سے ملزم نے مقتول کو شراب نوشی کے بہانے زیرتعمیر عمارت میں لے جاکر اس کا سر پر وزنی شئے سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا اور بعد ازاں شہر سے فرار ہوگیا تھا ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ب