نئی دہلی۔مذکورہ کانگریس نے چہارشنبہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے استفسار کیاہے کہ تکبر چھوڑیں اور زراعی قوانین کو برخواست کریں جس سے احتجاج کررہے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی شروعات میں مدد مل سکے۔
مذکورہ اپوزیشن پارٹی نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان قوانین کوبرخواست کرتے ہوئے متعلقہ لوگوں سے مشاورت کے بعد نیاقانون لائے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اس حکومت سے استفسار کیاہے کہ وہ اپنی”پیچیدہ حیثیت“ کو بلائے طاق رکھیں فارم کے تینوں قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سفارشات پر عمل کریں۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ زراعی قوانین سے عدم دستبرداری کی بات کے ساتھ ایک ناقابل فہم موقف اختیار کرتے ہوئے بات چیت کودوبارہ شروع کرنے کے عمل پر حکومت نے روک لگادی ہے“۔
اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں انہوں نے کہاکہ ”حکومت کو چاہئے وہ سپریم کورٹ کے مشورہ پرغور کرے اور بات چیت کے وقت کے دوران مذکورہ زراعی قوانین کو عارضی طور پر روک دے“۔
انہوں نے کہاکہ ”بات چیت میں حکومت کو چاہے کسانوں تنظیموں کو ہر حال میں شامل کریں۔ اس بات کی توقع کرتے ہوئے کہاکہ بات چیت کے اختتام پر کوئی نتیجہ اخذ کرلیاجائے‘ یہ ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کو پرانا قانون ختم کرکے نیا قانون بنانا ہوگا“۔
چدمبرم نے تعجب کیاکہ یہ آسان طریقہ حکومت کے دانشمندوں کو کیوں نہیں دیکھائی دے رہا ہے۔