تکنیکی غلطی، یوکو بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کو820 کروڑ روپئے کی منتقلی

   

نئی دہلی : ایک انوکھے واقعہ میں (جسے بینک کی غلطی تصور کیا جارہا ہے) یوکو بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کے کھاتہ میں ایک دو کروڑ نہیں بلکہ پورے 820 کروڑ منتقل ہوگئے۔ اس واقعہ کو غلطی بھی سمجھا جارہا ہے اور یہ بھی شکوک ظاہر کئے جارہے ہیں کہ آیا یہ ہیکنگ کا کوئی نیا طریقہ کار تو نہیں؟۔ ایمجیٹ پیمنٹ سرویس (IMPS) کے تحت غلطی سے منتقل ہوئی رقم کا 79 فیصد تقریباً بینک کو واپس مل گیا ہے جو 649 کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔ یوکو بینک نے اپنی ایک ریگولیٹری فائلنگ میں یہ بات بتائی جس کے مطابق جن کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوگئی تھی ان کے اکاؤنٹس فوری طور پر بلاک کردیئے گئے۔ اب تک بینک نے یہ واضح نہیں کیا ہیکہ آیا یہ بینک کی ایک تکنیکی غلطی تھی یا ہیکنگ کا کوئی نیا طریقہ کار تھا؟ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ آئی ایم پی ایس پلیٹ فارم نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے ذریعہ آپریٹ کیا جاتا ہے جو ایک انٹر بینک الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر کا طریقہ کار ہے جو بغیر کسی مداخلت کے راست طور پر اپنا کام کرتا ہے۔