تھائی لینڈ: دو بدھ راہبوں کو گولی ماردی گئی

   

بنکاک 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )تھائی لینڈ کے جنوبی علاقہ میں بندوق برداروں نے دو بدھسٹ راہبوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور دو دوسروں کو زحمی کردیا ہے ۔ پولیس کے بموجب فائرنگ کا یہ واقعہ ایک مندر میں پیش آیا ۔ یہاں گذشتہ ایک ہفتے سے خون خرابہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعظم تھائی لینڈ نے تشدد کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آوروں کے ہاتھوں میں رائفلیں تھیں اور وہ بٹاناو پاپ مندر میں داخل ہوئے اور وہاں انہوں نے فائرنگ کردی ۔ کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے حملہ کیا گیا تھا ۔