نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے اتوار کے روز کہا کہ حراست میں اذیتیں اور دیگر پولیس زیادتیاں ملک میں اب بھی جاری ہیں اور یہاں تک کہ خصوصی اختیار حاصل لوگوں کو بھی تھرڈ ڈگری کی اذیتوں سے نہیں بخشا جاتا ہے ،انہوں نے قومی قانونی خدمات اتھارٹی (نالسا) سے ملک میں پولیس افسران کو حساسیت کا سبق سکھانے کو کہا ہے ،انصاف تک پہنچ پروگرام کو مسلسل چلنے والا مشن بتاتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حکومت کے ذریعے منظم سماج بننے کے لیے بےحد خصوصی اختیار حاصل اور سب سے کمزور لوگوں کے درمیان انصاف تک پنچ کے فرق کو ختم کرنا ضروری ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ تھانوں میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ حراست میں اذیت اور پولیس کے دیگر مظالم ملک میں اب بھی جاری ہیں۔