پھگواڑہ۔ پنجاب کے ضلع کپورتھلا کے پھگواڑہ تھانہ انچارج اوشا رانی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ستناپورہ پولس تھانہ آج بند کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل پھگواڑہ شہر پولیس تھانہ اس کے انچارج اونکار سنگھ براڈ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسٹیشن کو بند کردیا گیا تھا۔کپورتھلہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کی تصدیق کی اور بتایاکہ پھگواڑہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پرم جیت سنگھ کو ہدایت دی گئی ہے کہ عارضی بندوبست کئے جائیں۔ پرم جیت سنگھ نے بتایاکہ تھانہ کے 27ملازمین کو اپنا کووڈ ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔