تھیٹر میں فلم بینی کے دوران دورے پڑنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سیف آباد علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک تھیٹر میں ایک شخص کو دورے پڑنے کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ انٹونی وکی ساکن پھول باغ بشیر باغ پیشہ سے جی ایچ ایم سی کا جاروب کش تھا وہ سینسیشن تھیٹر میں فلم دیکھنے کیلئے گیا تھا۔ اسے اچانک دورے پڑنے پر وہ بے ہوش ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس سیف آباد نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب