تھیٹر میں مئے نوشی کے بعد ہنگامہ، ایک دوسرے پر حملہ

   

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) شہر کی ایک تھیٹر میں پون کلیان کے مداحوں نے دہشت مچادی۔ نئی فلم کی ریلیز کے موقع پر تھیٹر میں مئے نوشی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے اور مداخلت کرنے والے تھیٹر عملہ کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ پون کلیان اور سائی دھرم تیج کی نئی فلم ’’برو‘‘ کی کل ریلیز ہوئی اور اس فلم کی ریلیز کے موقع پر لنگرحوض علاقہ میں تشدد ہوا۔ نئی فلم کی ریلیز کے موقع پر پہونچے عوام اور فلم دیکھنے پہونچے کئی خاندان مداحوں کی دہشت سے خوف کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پون کلیان کے مداح شراب کی بوتلوں کے ساتھ تھیٹر پہونچے اور تھیٹر میں مئے نوشی کررہے تھے۔ اس دوران مداحلوں میں جھڑپ ہوئی اور تھیٹر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا۔ تھیٹر عملہ کی شکایت پر پولیس نے پون کلیان کے مداحوں کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع