نئی دہلی : روہنی کورٹ میں فائرنگ کے بعد تہاڑ جیل کی تینوں جیلوں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جس میں تہاڑ جیل، منڈولی جیل اور روہنی جیل شامل ہیں۔ جیل میں گینگ وار کے امکان کے پیش نظر تہاڑ جیل انتظامیہ نے تمام جیلوں کو خصوصی الرٹ پر رکھا ہے۔ کئی بدنام زمانہ گینگسٹر تہاڑ کی جیلوں میں قید ہیں، جس کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے احتحیاطی اقدام کے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کو روہنی عدالت میں داخل ہونے کے بعد ٹلوگینگ کے غنڈوں نے گینگسٹر جتندر مان عرف گوگی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔