تیجسوی نے ’موافق بی جے پی‘ نیوز اینکرس کے انڈیا بلاک بائیکاٹ کاکیادفاع

,

   

انہوں نے میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے نتیش کمار کے ایک اور متبادل چہرہ بنانے کی قیاس آرائیوں پر بھی طنز کیا۔
پٹنہ۔بہار ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے مبینہ موافق بی جے پی اینکرس کے بائیکاٹ کے متعلق اپوزیشن کے انڈیا بلاک کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان

کا دفاع کیاہے۔ دہلی سے واپسی پر آر جے ڈی لیڈر نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے یہاں پر کہاکہ یہ فیصلہ انڈیا اتحاد کے کوارڈنیشن کمیٹی کے ایک اجلاس میں فوری اثر کے ساتھ لیاگیاہے۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے ساتھی او رکابینی وزیر چندرشیکھر کو ان کے رام چرتر مانس پر متنازعہ ریمارکس کے لئے نصیحت بھی کی ہے۔اپوزیشن اتحاد کے اس اقدام جس پر مرکز میں حکمراں جماعت اوربعض صحافی تنظیموں کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے پر پوچھے جانے پر یادو نے کہاکہ ”متعلقہ ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ ان لوگوں کے شوز میں حصہ نہیں لیں جو بی جے پی کے حامی ہیں اور چیزوں کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں“۔

چندرشیکھر کے بیانات کے متعلق‘ جن کے پاس تعلیم کا قلمدان ہے‘ ڈپٹی چیف منسٹرنے کہاکہ ”میرے خیال میں انہیں غیرضروری تنازعہ کھڑ ا کرنے سے گریز کرنا چاہئے اور اپنے محکمہ کے کام کاج پر زیادہ توجہہ مرکوز کرنا چاہئے“۔

تاہم مذکورہ آر جے ڈی لیڈر نے مزیدکہاکہ ”مجھے ایسی منفی چیزوں کے خلاف میڈیا کی غیرمعمولی چکاچوند پر بھی شکایت ہے۔ریاست میں محکمہ تعلیم نے حال ہی میں اساتذہ کی بھرتی مہم کا انعقاد عمل میں لایاہے جوکہ پیمانے کے لحاظ سے بے مثال ہے۔

مین اسٹریم میڈیامیں شائد ہی اس کے متعلق کوئی خبر نشر کی گئی ہے“یادو نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بہار دورے پر بھی روشنی ڈالنے کی کوشش کی جو مدھوبن ضلع میں ایک ریالی کریں گے اور ہفتہ کے روز اراریا میں شستر سیما بل کے ایک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یادو نے الزام لگایاکہ ”ہوسکتا ہے کہ ان کے اس دورے سے ہوم منسٹر کی پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ بہار کو اس سے کیا مل رہا ہے؟ریاست کو ایک خصوصی پیاکیج فراہم کرنے میں ان کی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کے دیرینہ مطالبہ کی کیابات کی جائے“۔مذکورہ آر جے ڈی لیڈر نے مزیدکہاکہ ”مذکورہ ہوم منسٹر تقریبا ہر ماہ بہار کا دورہ کرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وہ کچھ وقت منی پور میں بھی گذاریں جہا ں پر ان کی پارٹی اقتدار میں ہے اور وہاں کے حالات خانہ جنگی جیسے ہیں“۔

انہوں نے میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے نتیش کمار جس کا جی 20تقریب میں پچھلے ہفتہ وزیراعظم نریند ر مودی کے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیاتھا کے ایک اور متبادل چہرہ بنانے کی قیاس آرائیوں پر بھی طنز کیا۔

نوجوان لیڈر نے کہاکہ ”اس طرح چیزیں نہیں ہوتیں۔لیکن اگر بی جے پی کے لوگ ایسے منظر کا تصور کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں تو انہیں کچھ میٹھائی سے لطف اندوز ہونے دیں۔اس سے کچھ وقت کے لئے وہ ملک بھر میں اپنی منفی پروپگنڈہ پر لگام تو لگائیں گے“۔