تیز رفتار مکس لاری کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد : /18 فبروری (سیاست نیوز) تیز رفتار ریڈی مکس لاری کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 30 سالہ روی تیجا ساکن عبداللہ پور میٹ /17 فبروری کو اپنے قریبی رشتہ دار سندیپ اور اکھیل کے ہمراہ کار میں علاقہ مہیشورم سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار ریڈی مکس لاری نے اس کار کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں روی تیجا برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں ۔ پولیس مہیشورم نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔