تیز رفتار کار اے ٹی ایم میں گھس پڑی

   

حیدرآباد۔/5اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ جگت گیری گٹہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں تیز رفتار کار بینک اے ٹی ایم میں گھس جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جگت گیری گٹہ سرینواس نگر کا ساکن کشن راؤ اپنے مکان کے پاس کار کو عقبی سمت لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کا توازن کھونے پر کار وہاں پر واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم میں گھس گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر جگت گیری گٹہ پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر کار کو باہر نکالا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ ب