تیسرے مرحلے میں جھارکھنڈ کے 17اسمبلی حلقوں پر رائے دہی شروع

,

   

رانچی۔جمعرات کی صبح سے جھارکھنڈ میں 17اسمبلی حلقوں میں تیسرے مرحلے کی رائے کا آغاز ہوا ہے‘ یہاں 81اسمبلی حلقوں کے لئے پانچ مراحل میں رائے دہی کرائی جارہی ہے۔صبح7بجے سے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان میں رائے دہی کا آغاز ہوا۔

پانچ اسمبلی حلقوں رانچی‘ ہاٹیا‘ کانکی‘ رام گڑھ اور بارکاتھا میں صبح 7سے شام5بجے تک پولنگ ہوگی‘ ماباقی اسمبلی حلقوں میں رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال تین بجے تک ہی کرسکیں گے۔

یہاں پر جملہ309امیدوار بشمول32خواتین شامل ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ5606743ووٹرس کری ں گے جس میں 2673991خواتین رائے دہندے جبکہ95تیسری جنس کے لوگ ہیں۔یہ17سیٹیں رانچی‘ ہزاری باغ‘ چھترا‘ گریدھی‘ بوکارو‘ کویڈرما اور سرائے کیلا میں پھیلی ہوئی ہیں۔

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں اہم امیدوار تین وزرا سی پی سنگھ‘ رام چندر ساہس اور نیرا یادو‘ سابق چیف منسٹر بابل مارانڈی اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور کل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین (اے جے ایس یو)صدر سدیش مہاتو ہیں۔

سال2014کے اسمبلی الیکشن میں مذکورہ 17سیٹوں پر بی جے پی‘ جے ایم ایم اور کانگریس نے بالترتیب 10‘ تین او ردو سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی