تیس ہزار سعودی ریال کے ساتھ خاتون مسافر گرفتار

   

شمس آباد /31 مئی ( سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تیس ہزار سعودی ریال ضبط کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے شارجہ فلائیٹ نمبر 6E-1421 کے ذریعہ جانے والی حیدرآبادی خاتون کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے ۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کو کسٹمس عہدیداروں کے حوالے کردیا اور سعودی ریال کو بھی ضبط کرلیا ۔