تیندوے کے حملے میں کسان زخمی

   

گر سومناتھ 21فروری (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں گر۔سومناتھ ضلع کے اونا کے علاقے کے ایک گاؤں میں جمعہ کے روز ایک تیندوے نے کسان پر حملہ زخمی کر دیا۔جنگلات کے تحفظ کے چیف ڈی ٹی وساوڈا نے بتایا کہ گر مشرق کے جسادھار رینج، نوابدر راؤنڈ، سمر بیٹ کے سنکھڈا گاؤں میں کسان بھرت گوہل (35) کھیت میں کام کر رہا تھا۔ اس دوران جنگل سے آئے تیندوے نے بھرت پر حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں اسے اونا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔محکمہ جنگلات کو اطلاع ملنے کے بعد محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پنجرا لگا کر چیتے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔