نئی دہلی : خلا میں ہندوستان کے قومی اسٹریٹیجک مقاصد کو محفوظ کرنے کے تناظر میں پہلی بار ہو رہے تین روزہ مشق’انترکچھ ابھیاس۔2024‘ کا انعقاد میں کیا جا رہا ہے۔ ڈیفنس اسپیس ایجنسی آف ہیڈکوارٹر کے ذریعہ منعقد یہ مشق پیر کو شروع ہوئی جو بدھ تک جاری رہے گی۔اس مشق کے ذریعہ تینوں افواج مل کر اپنے خلائی وسائل کے تحفظ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اس مشق سے خلا میں قومی اسٹریٹیجک مقاصد کو محفوظ کرنے اور ہندوستان کی خلائی صلاحیت کو فوجی مہمات میں ضم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔