تین دنوں میں او میکران کے معاملات میں دوگنا اضافہ۔ ڈبلیو ایچ او

,

   

نئی دہلی۔ کویڈ19وباء کی قسم اومیکران کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور اب یہ 89ممالک تک پہنچ گیا‘ ڈبلیو ایچ او نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی ہے۔ اومیکران تیزی کے ساتھ پھیلنے والے جراثیم پر مشتمل ہے جس میں 26-31پروٹین میں اضافہ بھی شامل ہے‘ جس میں سے کچھ اس سے متعلق ہیں جس کو مدافعتی اور تیزی کے ساتھ منتقلی والاقراردیاگیاہے۔

تازہ جانکاری میں ڈبلیوایچ او نے کہاکہ ’وباء کی قسم اومیکران 16ڈسمبر2021تک ڈبلیو ایچ اوکے تمام علاقوں پر مشتمل 89ممالک میں پایاگیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جہاں تک کمیونٹی منتقلی کی بات ہے کہ بہت جلد اومیکران ڈیلٹا قسم کو بہت جلد عبور کرلے گا اس کے ”مستقبل شواہد“ یہاں پر مل رہے ہیں۔


ڈبلیو ایچ او نے کہاکہ کیونکہ ”جہاں پر کمیونٹی منتقلی کے دستاویزات کے ساتھ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ اومیکران نمایاں انداز میں پھیل رہا ہے‘ جس کی تعداد 1.5-3دنوں میں دوگنا ہوگئی ہے“۔

ڈبلیوایچ او نے یہ بھی اشارہ دیاہے کہ تیزی کے ساتھ اس شرح میں اضافہ اندرونی طور پر اضافہ یایابڑھتی ہوئی منتقلی اس کی وجہہ کا اندازہ لگایابہت مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اومیکران کی شدت پر مذکورہ یو این ادارے نے کہاکہ تفصیلات ”اب بھی محدود“ ہیں۔

تاہم ساوتھ افریقہ اوریوکے میں اسپتالوں میں بھرتی بدستور بڑھی ہوئی ہے‘ او رتیزی کے ساتھ معاملات میں بھی اضافہ ہورہا ہے‘ اور یہ بھی ممکن ہے کہ بہت ساری صحت کے نظام فوری طور پر بھر جائیں گے۔

ابتدائی اعداد وشمار اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ اومیکران کے خلاف شدت کو بے اثر کرنے میں ان لوگوں میں کمی دیکھی گئی ہے جنھوں نے ابتدائی سیریز میں ٹیکہ لیاہے یا پھر ایس اے آر ایس سی او وی 2اس سے قبل جنھیں ہوا ہے‘ جومدافعتی گھس پیٹ کی سطح کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

مذکورہ ڈبلیو ایچ او نے کہاکہ ”اب تک بھی اس بات کی تفصیلات محدود ہیں اور کوئی شواہدی جائزہ نہیں ہیں کہ ٹیکہ اس حد تک موثر ہے اور اومیکران پر اس کے اثرات کیاہیں“۔

درایں اثناء ساوتھ افریقہ‘ امریکہ او ریو کے یہاں تک کہ چین سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ کویڈ ٹیکہ جیسے فائز‘ ماڈرینا‘ جانسنسن اینڈ جانسنس‘ اسٹرا زینکا اور ساتھ سیناواک ٹیکہ کی دوخوراکوں کے ساتھ بے اثری ظاہر کی ہے۔ تاہم ایک بوسٹر بھی زیادہ اثر نہیں دیکھا یاہے۔