حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) ریاستی محکمہ صحت نے اسسٹنٹ پروفیسرس اور سیول اسسٹنٹ سرجنس کی 245 سوپر اسپیشالیٹی جائیدادوں کو نوٹیفائی کیا ہے جو تین سرکاری تدریسی ہاسپٹلس میںہیں۔ یہ جائیدادیں گاندھی میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل ‘ گورنمنٹ میڈیکل کالج سدی پیٹ اور نلگنڈہ میںدستیاب ہیں۔ ان عہدوں پر تقررات کا عمل 19 اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے رمیش ریڈی کے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اسسٹنٹ پرورفیسر کی جن جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ان میں جنرل میڈیسن ‘ جنرل سرجری ‘ گائناکالوجسٹ ‘ پیڈیاٹکرس ‘ آرتھو پیڈکس اور انیستھیسیا شامل ہیں۔ سی اے ایس کی جائیدادیں تین دواخانوں میں دستیاب ہیں جبکہ مابقی 205 جائیدادیں اسسٹنٹ پروفیسرس پر مشتمل ہیں۔