تین رہزن بشمول کمسن گرفتار ، مسروقہ مال برآمد

   

حیدرآباد : /5 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس کی ساؤتھ ایسٹ ٹیم نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 افراد بشمول ایک کم عمر نوجوان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ راسوملا ساکیت ساکن لکشمی نگر چھتری ناکہ اور اس کا ساتھی ایم پڑوترون جو ڈگری سال دوم کا طالبعلم ہے ایک اور کم عمر نوجوان کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر گھومتے ہوئے ایک شخص کا موبائیل فون چھین کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ اس سلسلہ میں آئی ایس سدن پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور ٹاسک فورس نے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ افراد کی اس واقعہ میں ملوث ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے ۔ ب