تین طلاق آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی

   

نئی دہلی 13 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے تین طلاق پر امتناع سے متعلق آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ مسلم خواتین تحفظ حقوق آرڈیننس کل دوبارہ جاری کیا گیا ۔ اس کے تحت بیک وقت تین طلاق کو فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے کو تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اس آرڈیننس کو قانونی شکل دینے کیلئے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے جسے لوک سبھا کی منظوری حاصل ہوگئی جبکہ راجیہ سبھا میں یہ بل التواء کا شکار ہے ۔ چونکہ اس بل کو پارلیمنٹ کی منظوری حاصل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں تازہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے ۔ اس بل کے بیجا استعمال کے اندیشوں کے تحت حکومت نے کچھ ترامیم بھی اس میں شامل کی ہیں اور مقدمہ سے قبل ملزم کی ضمانت کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔