تین طلاق بل کی مخالفت پر کانگریس پر تنقید : مرکزی روی شنکر پرساد

   

موتی ہاری ( بہار ) 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ وہ تین طلاق بل کی مخالفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک ایسے سماجی عمل کی تائید کر رہی ہے جس پر خود 20 اسلامی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مشرقی چمپارن ضلع میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی اقلیتوں کی خوشامد کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ نریندر مودی زیر قیادت حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرہ پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی وہی طریقہ اختیار کر رہے ہیں جو شاہ بانو کیس میں راجیو گاندھی نے اختیار کیا تھا ۔ کیا وہ نہیں سمجھتے کہ تین طلاق سے مسلم خواتین کا وقار متاثر ہوتا ہے ۔