تین لوگوں کو تلنگانہ میں 20سالہ اسٹوڈنٹ کی عصمت ریزی میں گرفتار

,

   

بعدازاں گرفتار کئے گئے ملازمین کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا۔


حیدرآباد۔نظام آبادٹاؤن میں ایک 20سالہ اسٹوڈنٹ کی مبینہ عصمت ریزی معاملہ میں تین لوگوں کو تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیاہے۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ دواور لوگوں کی تلاش جاری ہے۔بعدازاں گرفتار کئے گئے ملازمین کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا۔


منگل کے رات متاثرہ کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی شہر کے ایک بس اسٹیشن کے قریب اسپتال کی ایک سنسان عمارت میں کی گئی۔


متاثرہ کو ایک ضلع کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طبی جانچ میں عصمت ریزی کی توثیق ہوئی ہے۔

پولیس نے نربھیا ایکٹ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ تحت ایک مقدمہ درج کیا اورتحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

پولیس کا شبہ ہے کہ ارتکاب جرم سے قبل ملزمین نے لڑکی کو شراب پلائی تھی۔

ایک گریجویٹ میں زیر تعلیم ہے سالگرہ پر سوشیل میڈیا کے ذریعہ دوست بننے والے ایک نوجوان کی دعوت پر آرمو ر سے نظام آبادائی تھی۔

مذکورہ نوجوان نے لڑکی کو اپنی بائیک پر بیٹھا کر لے آیا۔

پھر اس نے لڑکی کو ایک سنسان عمارت میں لے گیا جہاں پر وہ اس کے دوستوں نے لڑکی کا جنسی استحصال کیاہے۔