تین کمشنر سمیت چھ آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

   

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے اجودھیا اور وندھیا چل دھام ڈویژن کے کمشنر سمیت انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے چھ افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پیر کی دیر شام جاری کی گئی تبادلوں کی فہرست کے مطابق اجودھیا کے کمشنر نودیپ رنوا کو علی گڑھ ڈویژن کا کمشنر بنایاگیا ہے ۔ جکہ علی گڑھ کی موجودہ کمشنرگورودیال اجودھیا ڈویژن کی کمان سنبھالیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وندھیا چل دھام ڈویژن کے کمشنر یوگیشور رام مشر کا تبادلہ بستی کے کمشنر کے عہدے پر کیا گیا ہے وہیں اترپردیش میڈیکل سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر متھوکمارسوامی بی کووندھیاچل ڈویژن کا انچارج کمشنر بنایا گیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ یوپی میڈیکل سپلائی کارپوریشن کے اڈیشنل منیجنگ ڈائرکٹر جگدیش کوپرموشن دیتے ہوئے محکمہ کا مینجنگ ڈائرکٹربنایا گیا ہے ۔ایگریکلچر پروڈکشن کمشنربران میں خصوصی سکریٹری اکھنڈ پرتاپ سنگھ کا تبادلہ محکمہ داخلہ میں اسپیشل سکریٹری کے عہدے پر کیاگیا ہے ۔