تیواری قتل معاملے میں دو ملزمین کی لکھنو منتقلی

,

   

لکھنو۔کملیش تیواری قتل معاملے کے مرکزی ملزمین کو چہارشنبہ کی نصف شب کے قریب لکھنو لایا گیا ہے۔ مذکورہ ملزمین معین الدین اور اشفاق جس کو گجرات اینٹی ٹریریزم اسکوڈ(اے ٹی ایس) نے منگل کے روز تفتیش کرے گی اور جمعہ کے روز ٹرانزٹ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کریں گی۔

درایں اثناء اے ٹی ایس کے ذرائع نے کہاکہ ملزمین کو پولیس نے اس وقت گرفتارکیا جب اشفاق اور اس کی بیوی کے درمیان میں ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا۔اپنی بات چیت میں مذکورہ بیوی باربار اشفاق سے کہہ رہی تھی کہ وہ گھر واپس لوٹے۔ اس کے والد کو بھی یہ کہتے سنا کہ گھر واپس ہوجائے اور کہاکہ ’تمام کام ہوگیا ہے‘۔

ذرائع نے کہاکہ مولانا محسن شیخ جس کو یوپی پولیس اور گجرات اے ٹی ایس کی مشترکہ کاروائی میں فیضان اور راشد پٹھان کے ساتھ گرفتار کیاگیاتھا نے ملزمین کو بتایا کہ ہندوسماج پارٹی کے صدر کا قتل حق بجانب ہے کیونکہ وہ توہین رسالتؐ کا مرتکب ہے۔

معین الدین جو ملزمین میں سے ایک ہے نے اے ٹی ایس کو بتایا ہے کہ جب اشفاق نے کملیش تیواری کا گلا کانٹنے کے لئے چاقو نکالاتو ہندوسماج پارٹی لیڈر کملیش تیواری مدد کے لئے چلایا تھا۔ اشفاق نے اس کو قابو میں کیا اور چاقو سے اس پر حملہ کیا۔

معین الدین نے ہاکہ اشفاق حسین نے پھر بندوق نکالی اور گولیاں برسائیں۔ گولی کملیش کو نہیں لگی بلکہ اس سے معین الدین کی انگلیاں زخمی ہوگئیں۔