ثانیہ اورسینڈز ومبلڈن کیلئے پرعزم

   

لندن۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر ومبلڈن اوپن میں بہتر مظاہروں کیلئے پْرعزم ہیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے گراس کورٹ گرانڈ سلام کی تیاریوں سے متعلق کہا کہ وہ امریکی کھلاڑی بیتھنی میٹک سینڈزکے ساتھ ویمنز ڈبلز میں جوڑی بنائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں، میں ایک بار پھر ومبلڈن آنے پر انتہائی پرجوش ہوں۔ چوتھی بار اولمپکس میں شرکت سے متعلق سوال پر ثانیہ نے کہا کہ اولمپکس ہر ایتھلیٹ کیلیے انتہائی اہم ہے۔ہم جوانی سے اس کا خواب دیکھتے ہیں جہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایک دوسرے سے صف آرا ہوتے ہیں اور میں خود کو خوش قسمت خیال کرتی ہوں کہ مجھے تین بار ان مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع مل چکا اور ٹوکیو گیمز میرے لیے چوتھا موقع ہوگا۔