ثانیہ اور بوپنا کو شکست، میامی میں ہندوستانی مہم ختم

   

میامی ۔ ہندوستان کے ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے اپنے ڈبلز میچوں کے کوارٹر فائنل میں ہارکر باہر ہوگئے۔ بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف جو گزشتہ تین سالوں سے زیادہ تر ٹورنمنٹ میں ٹیم بنا رہے ہیں، انہیں آخری آٹھ کھلاڑیوں کے میچ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور برطانیہ کے نیل اسکوپووسکی کی چھٹی سیڈ جوڑی سے 2-6، 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوپنا اورشاپووالوف کی غیر سیڈڈ جوڑی نے اس سے قبل پچھلے راؤنڈ میں نکولا میکٹک اور میٹ پاوی کی ٹاپ سیڈ کروشیائی جوڑی کو راست سٹوں میں شکست دی تھی۔ ثانیہ اوران کے بیلجیئم ساتھیکرسٹن فلپکنز نے ایک زبردست چیلنج کا سامنا کیا لیکن آخرکار ایک گھنٹہ 23 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں روس کی ایکٹرینا الیگزینڈروا اور چین کی چاسوآن یانگ سے 3-6 6-7 (3) سے شکست ہوئی ۔اس طرح اس رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستانی چیلنج ختم ہوگیا۔