ثانیہ جوڑی کو دبئی سیمی فائنلز میں شکست

   

دبئی : انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کی چیک پارٹنر لوسی راڈیکا کو شاندار شروعات کرنے کے بعد دبئی ٹینس چمپئن شپس ڈبلز سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ گزشتہ رات یہاں مقابلے کی شروعات میں ثانیہ اور لوسی چھائی رہیں اور دونوں نے پہلا سٹ 6-2 سے بہ آسانی جیت لیا۔ تاہم، یوکرین کی لیوڈمائیلا اور لاٹویا کی یلینا آسٹاپینکو نے مقابلے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے دیگر دو سٹ 6-2 اور 10-7 سے جیتے۔ اس طرح ثانیہ جوڑی کو 6-2، 2-6، 7-10 سے شکست ہوگئی۔ انڈو۔ چیک جوڑی نے جسے اس ٹورنمنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری ملی، پہلے سٹ میں 11 بریک پوائنٹس بچائے جبکہ تین میں سے دو جیتے اور ڈبلیو ٹی اے 500 ٹورنمنٹ میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ تاہم، 35 سالہ ثانیہ اور اُن کی پارٹنر یہ ردھم قائم نہ رکھ سکے اور کھیل حریف جوڑی کے حق میں بڑھتا گیا۔