ثانیہ مرزا بدقسمت خاتون:شعیب اختر

   

کراچی ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو بد قسمت خاتون قرار دیا۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیونشرکی جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ثانیہ مرزا کی بد قسمتی ہے کہ انہیں بلا وجہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتاہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ سب سے پہلے اْنہیں شعیب ملک سے شادی پر دونوں ملکوں میں برا بھلا کہا گیا اب جبکہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو ہندوستان سے شکست ہوئی ہے تو اس پر بھی ثانیہ مرزا کے خلاف تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حقہ پارلرکے ویڈیو کے حوالے سے شعیب اخترنے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میاں بیوی ہیں اگر اْنہوں نے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھا بھی لیا توکیا ہوگیا اس میں اتنا شور مچانے کیا ضرورت ہے ۔ پاکستانی ٹیم اپنی بد ترین کارکردگی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے میچ ہاری ہے،اس میں ثانیہ کا کیا قصور ہے۔شعیب اختر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ اور شعیب ملک 2 مہینوں سے نہیں ملے تھے اگر وہ اپنے شوہر سے ملنے مانچسٹر گئی اور ساتھ میں گھوم پھر لیا تو اس میں کیا برائی ہے، شعیب ملک کی خراب کارکردگی پر اْن پر تنقیدکریں اْن کے خاندان اور بچے کو بیچ میں کیوں لایا جا رہا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت دْکھ ہوتا ہے جب بلا وجہ کسی پر تنقید کی جائے ، سوشل میڈیا صارفین اپنا حق سمجھتے ہیں دوسروں پر انگلیاں اْٹھانا ہر کسی پر تنقید کرنا صرف اس لئے کے آپ کے پاس سوشل میڈیا کا اکاونٹ ہے تو کچھ بھی لکھ دینا آپ کا حق ہے۔
ہالینڈ کی زمبابوے کیخلاف حیران کن کامیابی