ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل

,

   

حیدرآباد ۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شائع کی۔ ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تصویر ہے۔ ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اْن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ واضح رہے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن ہندوستان اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ وقت گزارے۔