ثانیہ مرزا کی نئی تصویر کو پسندکیا جانے لگا

   

نئی دہلی ۔ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اکیلے اور کبھی اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصاویر و ویڈیوز معنی خیز سطور کے ساتھ شائع کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ثانیہ کو شائع کی گئی نئی تصاویر میں خوش گوار موڈ میں کھڑکی سے باہر قدرتی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق کھلاڑی ان دنوں ہندوستانی شہر بنگلور میں موجود ہیں۔ 37 سالہ اسٹائلش ایتھلیٹ کے ڈریس سینس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے، حالیہ تصویروں میں ثانیہ بھورے رنگ کے اپر اور سیاہ رنگ کی شارٹ شرٹ اور ٹراوزر میں دلکش نظر آ رہی ہیں۔ کھلاڑی کے مداح ان کی محسور کْن تصاویر پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور مختصر وقت میں انہیں 85 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔