نئی دہلی ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے شو دی مرزا ملک شو کے سیٹ سے نئی تصویریں شائع کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اْن کی تعریفوں کے پْل باندھ دیے ہیں۔ مداحوں میں اپنے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پر آتشی گلابی رنگ کے لباس میں تصاویر شائع کی ہیں جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔