جئے پور میں مسلم بوائز ہاسٹل کے لئے اراضی کی اجرائی پر بی جے پی کا احتجاج

,

   

سانگیر اشوک لاہوٹی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بموجب ہاسٹل کی تعمیر وقف بورڈ اس اراضی پر کررہا ہے جو ریاستی اقلیتی کمیشن کو ہاوز بورڈ نے ”مفت“ دی تھی۔


جئے پور۔ یہاں کے سانگیر میں بی جے پی قائدین نے جمعرات کے روزایک مارچ نکالا اور مسلم لڑکوں کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کے مقصد سے اراضی کی اجرائی پر احتجاج کرتے ہوئے مقامی مارکٹ بند کرادیا۔سانگیر بچاؤ سنگھرش سمیتی کی جانب سے بند کال دیاگیاتھا جس کی مانگ اراضی اجرائی کو منسوخ کیاجانا ہے۔

سانگیر اشوک لاہوٹی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بموجب ہاسٹل کی تعمیر وقف بورڈ اس اراضی پر کررہا ہے جو ریاستی اقلیتی کمیشن کو ہاوز بورڈ نے ”مفت“ دی تھی۔

جئے پور ایم پی رام چندرا بھوا نے بھی اس ریالی میں حصہ لیاجس میں مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جو پنجارا پول گاؤ شالہ سے سیکٹر 5

بھورا نے دعوی کیاہے کہ ”اس سے قبل اسی مقام کے قریب میں حج ہاوز کے لئے یہ اراضی دی گئی تھی اور ریاستی حکومت جھک گئی اور منظوری کو منسوخ کردیا“۔ ایم پی نے مزیدکہاکہ ”اس علاقے میں 90فیصد سے زائد لوگ ہندو ہیں اور دوسری کمیونٹی کے لئے ایک ہاسٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے“۔ لاہوٹی کا دعوی ہے کہ ”علاقے کے امن پسند لوگ ہرگز اس کو قبول نہیں کریں گے۔ کانگریس کو ایک خاص برداری سے محبت ہے۔ ہم نے ہاسٹل کے لئے زمین الاٹ کرنے کی تجاویز دی ہیں جہاں مسلم آبادی رہتی ہے“۔

مذکورہ قانون ساز نے الزام لگایاکہ ”کانگریس ایک ایسے علاقے میں جہاں 99فیصد آبادی ہندوؤں کی ہے‘ ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہاسٹل بنانے کے لئے ایک کمیونٹی کو کروڑوں کی زمین مفت میں الاٹ کرکے خوش کرنے کام کررہی ہے“ہاوزنگ بورڈ دفتر تک نکالی گئی اور ایک میمورنڈم بھی پیش کیاگیا ہے