جادو ٹونے کے شبہ میں 4 افراد کا قتل

   

رانچی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تین مختلف خاندانوں کے چار افراد کو نامعلوم افراد نے جھارکھنڈ کے گملا ضلع میں جادو ٹونا کرنے کے الزام میں قتل کردیا ۔ مقامی افراد کے بموجب 10 تا 12 افراد اپنے چہروں پر نقاب پہنے آئے ۔ متاثرین کو اپنے گھروں سے باہر نکالا اور انہیں ہلاک کردیا ۔ ضلع ایس پی نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پہلے ہی ان مسائل پر شعور بیداری مہم چلا رہی ہے ۔