حیدرآباد /5جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے 2023 کو سرکاری ملازمتوں کا سال قرار دیا اور کہا کہ حکومت 81 ہزار سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ جاری کررہی ہے۔ کورٹلہ میں 20 کروڑ روپئے کے مصارف سے ہاسپٹل کو 100 بیڈس کے ہاسپٹل میں تبدیل کرنے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے محکمہ صحت میں 6431 ڈاکٹرس کی جائیدادوں ، 7600 اسٹاف نرسیس ،5192 پیرا میڈیکل عملہ، 1900 دیگر عملہ جملہ 21,200 نئے ملازمین کا تقرر کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ملک میں موجود 6 فیصد شرح بیروزگاری بی جے پی کے دور حکومت میں بڑھ کر 8.3 فیصد ہوگئی جبکہ تلنگانہ میں شرح بیروزگاری 4.1 فیصد ہے۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل تلنگانہ میں صرف 3 ڈائیلاسیس سنٹر تھے اب یہ تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی ہے۔ متحدہ کریم نگر کے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک ڈائیلاسیس سنٹر قائم کیا گیا ۔ تلنگانہ میں موجود 200 آئی سی یو بیڈ کی تعداد کو بڑھا کر 5000 بیڈس کردیا گیا ہے ۔ 950 نئے ڈاکٹرس کا تقرر کیا گیا ہے جن میں متحدہ ضلع کریم نگر میں 90 ڈاکٹرس کا تقرر شامل ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر محکمہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ہیلت سیکٹر میں تلنگانہ کی کارکردگی ملک بھر کیلئے مثالی ہے۔ ن