حیدرآباد۔یکم۔فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ ہفتہ کے دوران سردی کی لہر موسم سرماکی آخری لہر ہوگی اور اس کے بعد ریاست بھر میں موسم گرما کا آغاز ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 6تا7 یوم کے دوران بیشتر تمام اضلاع میں سردی کی لہر دیکھی جائے گی اور دن میں موسم گرم ہوگا ۔بشمول حیدرآباد بعض اضلاع میں درجہ حرار ت میں نمایاں گراوٹ ریکار ڈ کی جائے گی اوراقل ترین درجہ حرارت 7.5ڈگری ہونے کا امکان ہے۔ بعض اضلاع میں جاریہ ہفتہ کے دوران درجہ حرارت 7تا10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ موسم میں ریکارڈ کی جانے والی اس تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دن بھر میں موسمی تبدیلیاں متعدد وائرل بیماریوں کا سبب بنتی ہیں اور اس طرح کی موسمی تبدیلی سے وبائی امراض سردی ‘ کھانسی ‘ نزلہ ‘ بخار اور گلے میں خراش معمول کی بات ہوجاتی ہے اسی لئے شہریوں کو زیادہ گرمی اور زیادہ سردی دونوں ہی صورتوں میں احتیاط کرتے ہوئے وبائی امراض سے محفوظ رہنے کی تدابیر اختیار کرنی چاہئے تاکہ موسمی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔م