جازان میں خلاف ورزی پرکئی اے ٹی ایم بند

   

ریاض : جازان میونسپلٹی نے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر متعدد بینکوں کے اے ٹی ایم بند کردیئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں متعدد بینکوں کے برانچ کا لائسنس ختم ہے جبکہ بعض کے پاس اے ٹی ایم کی تنصیب کا اجازت نامہ نہیں ہے‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بینکوں کے حوالے سے ریجن میں مجموعی طور پر مختلف قسم کے 65 لائسنس ختم ہوگیے ہیں جن کی تجدید نہیں کروائی گئی‘۔