جاسوسی ایجنسی کے ہاتھوں ”بے رحمانہ قتل میں“ متوفیوں کے ساتھ انصاف کا افغان کا مطالبہ

,

   

صدر غنی نے سی ائی اے کی مالی امداد سے چلائی جانے والی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں نانگرہار صوبہ میں چار بھائیوں کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔

کابل۔ افغانستان کے جلال آباد شہر میں چار لوگوں کی تدفین کے موقع پر ’صفت اللہ نے کہاکہ نعشوں کی تدفین کے وقت ان کے ہاتھوں میں تھر تھراہٹ اگئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”جس روز ان لوگوں کا قتل کیاگیاتھا اسی روز میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ واقعہ سے تین گھنٹہ قبل تک میں ان کے ساتھ تھا“۔

مذکورہ چار بھائیوں کے چچا ہیں صفت اللہ‘ جس کو چہارشنبہ کے روز سی ائی اے کے تربیت یافتہ 02یونٹ برائے قومی ڈائرکٹوریٹ آف سکیورٹی(این ڈی ایس) نامی جاسوسی ایجنسی نے ایک دھاوے کے دوران ہلاک کردیا۔

عبدالقادر صدیقی 30‘عبدالقدیر بہار28‘جہاں زیب عمر زاخلوال26‘اور صبور زاخلوال24کے ساتھ مارپیٹ کے بعد اسٹرائیک فورس نے گولیا ں مار کر ہلاک کردیا‘ جس کے متعلق گھر والوں او ردوستوں نے الجزیرہ کو یہ جانکاری دی ہے۔

مذکورہ 02یونٹ نے اپنے نیان میں کہاکہ اپریشن کے دوران اسلامک اسٹیٹ برائے عراق اور لیوانٹ(ائی ایس ائی ایل یا ائی ایس ائی ایس) کومالیہ فراہم کرنے والے گروپ کے تین ساتھی ہلاک کردئے گئے ہیں‘

مگر عہدیداروں نے عوامی برہمی کے پیش نظر اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ متوفی بردارن سے واقف لوگوں نے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ ان کا کسی مصلح دستے سے تعلق تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دو بھائی حکومت کے کام کرتے تھے وپیں دو اپنے ذاتی کاروبارچلاتے رہے ہیں۔

علاقے میں واقعہ ایک دوکان کے مالک نقیب شہزاد جو پچھلے دس سالوں سے متوفی بھائیوں سے واقف تھے نے الجزیرہ کو بتایا کہ ”وہ نہایت رحم دل لوگ تھے‘

جس کوئی بھی انہیں جانتا تھا وہ ان سے محبت کرتاتھا۔ وہ نہایت سماجی بھی تھے۔ وہ لوگوں کا خیال رکھتے اور ان کی ذہنیت بھی نہایت اچھی تھی۔

ان کا کسی بھی دہشت گردی تنظیم یا گروپ سے تعلق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“۔

بھائیوں میں سے ایک صبور کے دوست ہمایوں عمر نے کہاکہ اس کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ ائی ایس ائی ایل سے رابطہ کی وجہہ سے اس کے دوست کو ہلاک کردیاگیاہے

۔سابق وزیرفینانس اور سفیر برائے پاکستان عمر زاخیلوال نے کہاکہ مذکورہ ہلاکتوں کو ”جنگی جرم“ قراردیا جانا چاہئے۔ تدفین کے موقع صوبہ کے گورنر شاہ محمود میکھائیل نے گھر والوں کو بھروسہ دلایاکہ وہ معاملہ کی جانچ کرائیں گے