جامعتہ المومنات کا ایک روزہ تربیتی پروگرام، خاتون حفاظ کی شرکت کی اپیل

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( راست ) : مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل ، مفتیہ ناظمہ عزیز و شیوخین جامعہ نے دینی مدارس و جامعات کے معلمات سے اپیل کئے ہیں کہ وہ جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام ایک روزہ ریاستی تربیتی پروگرام ( ٹیچر ٹریننگ ) برائے معلمات دینی مدارس و جامعات میں شرکت فرما کر اپنے تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائیں ۔ اس پروگرام کے انعقاد کا اصل مقصد دینی مدارس میں درس دینے والی معلمات کے تدریسی صلاحیتوں میں بہتری پیدا کرنا اور صحیح نہج پر تعلیم و تدریس دینے کی صلاحیت پیدا کرنا ، جدید نہج تدریس سے واقف کروانا شامل ہے ۔یہ پروگرام 26 جون اتوار 8-30 بجے دن جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مقرر ہے۔۔