نئی دہلی: شعبہ سیرو سیاحت(ڈی ٹی ایچ ایم) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دنیا بھر میں ہاؤس کیپنگ سے وابستہ لوگوں کی انتھک کوششوں کی یاد میں مؤرخہ12تا 15 ستمبر دوہزار بائیس کو انٹرنیشنل ہاؤس کیپنگ ویک’ منایا۔‘بین الاقوامی ہاؤس کیپنگ ویک’ کو گیارہ تا سترہ ستمبر (سال دوہزاراٹھارہ سے ستمبر کا دوسرا ہفتہ)‘ماحولیاتی سروسز ہفتہ کے بطو ر بھی منایا جاتاہے ۔یہ ہفتہ ہے جو ہوٹلوں،اسپتالوں،ریستوراں،مال اور دیگر جگہوں پر رات دن سخت کام کرنے والوں کی کوششوں اور ان کی محنت کے اعتراف میں منایا جاتاہے ۔
کان کنی سیکٹر میں 173 سرمایہ کاروں کے ذریعہ 3057 کروڑ کی سرمایہ کاری
جے پور: ریاست میں انویسٹ راجستھان سمٹ کے تحت کان کنی کے شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمت ناموں،آئی ایل او زمین پر اترنا شروع ہوگئے ہیں۔محکمہ مائنز کے ایڈیشنل چیف ڈاکٹر سبودھ اگروال نے بتایا کہ ریاست میں کانوں سے متعلق 173 ایم او یو۔ ایل آئی او میں 3057 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے . جس کی وجہ سے تقریباً دو ہزار لوگوں کو براہ راست جبکہ ہزاروں لوگوں کو بالواسطہ روزگار ملا ہے انہوں نے ضلعی سطح تک کے افسران کو ہدایت دی کہ انویسٹ راجستھان سمٹ کے تحت دستخط شدہ ایم او یوز کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے انہیں ضروری تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ محکمہ سے متعلق ایم او یو ایل او آئیز زمین پر تیزی سے سامنے آسکیں۔