جامعہ ملیہ اور علیگڑھ میں تشدد کے پیچھے کانگریس : شاہنواز حسین

   

پاناجی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے الزام عائد کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلبہ کے تشدد کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے اور کسی بھی مسلمان کو ملک سے باہر نہیں کیا جائے گا۔