جامعہ نظامیہ میں عرس تقاریب کا محدود پیمانے پر انعقاد

   

شرکت کے بجائے اپنے اپنے مقامات پر فاتحہ خوانی و ایصال ثواب کی اپیل
حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر ( پریس نوٹ ) ۔ انتظامیہ جامعہ نظامیہ کے طئے کردہ پروگرام کے مطابق اعلان کیا جاتا ہے کہ اومی کرون کے خطرات اور بڑے اجتماعات پر حکومتی پابندیوں کے پیش نظر شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی قدس سرہ العزیز کا سالانہ عرس شریف بتاریخ 29 جمادی الاولیٰ 1443 ؍ 3 جنوری 2022 کو محدود پیمانے پر منعقد کیا جائے گا ۔ لہذا عامۃ المسلمین ، محبان جامعہ نظامیہ ، طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ اور مخلصین و معاونین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جامعہ نظامیہ میں شرکت کے بجائے اپنے اپنے مقامات پر فاتحہ خوانی و ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔ خصوصاً اضلاع اور دیگر ریاستوں کے طلباء سے خواہش ہے کہ وہ شرکت کی زحمت نہ کریں کیوں کہ سال حال جامعہ نظامیہ میں رہائش کا کوئی نظم نہیں ہے ۔۔

جامعۃ المومنات کے کیلنڈر کی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور وحیداحمد کے ہاتھوں رسم اجرائی
حیدرآباد ۔29/ڈسمبر(پریس نوٹ) وزیر داخلہ کے کوارٹرس بنجارہ ہلز پر جامعۃ المومنات کے 2022 عیسوی سال کے کیلنڈر کا ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری کی سرپرستی میں رسم اجرائی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی اور رکن وقف بورڈ مولوی الحاج وحید احمد ایڈوکیٹ کے ہاتھوں آج صبح اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقعہ محمد محمود علی نے ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات کے ہاتھوں تہنیت عمل میں آئی جبکہ محمد محمود علی کو دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کا دعوت نامہ بھی حوالہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے نئی سال کے کیلنڈر کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر رکن وقف بورڈ نے کہا کی اس کیلینڈر کی اشاعت اور دیتی ودنیا معلوماتی چیزوں کو شامل کیا گیا۔ اس میں قرانی اور شرائعی تفصیلات فراہم کی گئی ہے – اس موقعہ پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری امام حج ہاوز، مفتی عبدالرحیم، احمد پاشاہ، خضر پاشاہ قادری اور دیگر موجود تھے۔