جامعۃ المؤمنات کی دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کی تیاریاں

   

حیدرآباد 2 جنوری (راست) ۔ جامعۃ المؤمنات کی دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث ، مفتیہ ناظمہ عزیزصدر مفتیہ ، مفتیہ رضیہ سلطانہ ، مفتیہ امرین سلطانہ ،عالمہ وحافظہ رمصیاء افشین، قاریہ شفاء فاطمہ نے عیدگاہ میرعالم نزد زوپارک کا تفصیلی معائینہ کیا اور مجوزہ خواتین کانفرنس کے نقشہ کا مسودہ تیار کیا گیا ،شرکاء خواتین کی سہولیات کی خاطر ٹھنڈا پانی،مفت طعام، وضو خانے اور غسل خانے کے مقامات کا تعین کیا گیا ہے ۔ عیدگاہ میرعالم کے گیٹ نمبر 1سے خواتین کا عام داخلہ رہے گا، گیٹ نمبر 2سے مہمانان خصوصی اور مقررات کا داخلہ رہے گا، گیٹ نمبر3سے مرد حضرات کا داخلہ رہے گا، اوروہاں پر مردانہ اسٹیج اور شرکاء کیلئے نشستوں کااہتمام رہے گا،پس پردہ علماء، مفتیان کرام کے خطابات ہوںگے۔ اجتماع گاہ میں خواتین کے لئے علحدہ اسٹیج تیار کیا جائیگااور خواتین کے بیٹھنے کیلئے نشستوں، آرام گاہ اور نماز گاہ تیا ر کیا جائیگا ۔ عید گاہ کے بیرون حصہ میں مکتبۃ المؤمنات ، میڈیکل کیمپس ، خطاطی کی نمائش ، میڈکل کیمپس،ہوٹلس اور دکانیں وغیرہ قائم کرنے کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ۔دونوں شہروں کے مختلف علاقوں تا اجتماع گاہ تک مفت بس سرویس کا نظم ہر سال کی طرح امسال بھی کیا جائیگا، یہ اجتماع 3 اور 4 فروری بروز ہفتہ اتوار منعقد ہوگا، ا س دوروزہ خواتین کانفرنس کو ہندوستان کے ممتاز علماء کرام مرد و خواتین مخاطب کریں گے۔ اس کا مرکزی موضوع ’’ عورت اسلامی معاشرہ میں ‘‘ ہے جس کے تحت مختلف ذیلی عناوین ہونگے جس پر علماء ،مفتیان کرام مرد و خواتین مخاطب کریں گے۔