جامعۃ المؤمنات کے زیر اہتمام نماز تراویح برائے خواتین

   

حیدرآباد22 مارچ ( راست ) جامعۃ المؤمنات کے زیر اہتمام چاند رات تا 9؍رمضان المبارک پہلے دہے میں نماز تراویح برائے خواتین میںروزآنہ تین پارے جامعۃ المؤمنات کے خاتون حفاظ کرام سنانے کی سعادت حاصل کرینگے نماز تراویح 8-30 بجے شب رہیگی، جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میںحافظہ وقاریہ فرحین سلطانہ ، مدرسہ الباقیات الصالحات فرست لانسر میں حافظ زہرہ جبین ثمرین مؤمناتی ، دار العلوم رحیمیہ روبرو جونیر کالج چنچل گوڑہ میں حافظہ اسریٰ سلطانہ مؤمناتی ، مدرسہ مدینۃ البنات ریاست نگر میں مفتیہ حافظہ رابعہ بصری مؤمناتی،بمکان محترم مصطفی علی خاں متصل الصدیق پبلک اسکول بہادر پورہ حیدرآباد حافظہ رمیصاء افشین،بمکان سید شہاب الدین کنگس کالونی شاستری پورم میں حافظہ عائشہ نہاں مؤمناتی ، بمکان شیخ عابد قاضی پورہ ساجدہ ٹیلر میں حافظہ صغریٰ بیگم مؤمناتی ،قاضی پورہ قدیم مبین فنشکن ہال میں حافظہ آمنہ بیگم ، مدرسہ سعیدیہ للبنات غوث نگر بندلہ گوڑہ میں طالبہ مدرسہ ہذا، بمکان سید تاج روبرو حافظ ڈنکا مسجد طاہر مہوین اپارمنٹ فلاٹ نمبر 204 میں حافظ ثریدہ عذرین مؤمناتی، بمکان محمد نصیر الدین شاہ علی بنڈہ شکر گنج میں حافظہ صدف مؤمناتی ، بمکان محترمہ سمیرہ مغلپورہ اسریٰ ہاسٹل کے پیچھے میں حافظ سیما مؤمناتی،محترم محمد سمیع الدین سنتوش نگر کالونی اویس فضل کیفے میں حافظہ سیدہ شاہین بیگم ، بمکان محترمہ خدیجہ منور مصری گنج چنے کی بھٹی متصل شاہ راجو قتال کی درگاہ ، حافظہ حفصہ فرحت ٭ مدرسہ فاطمہ للبنات فلک نما حیدرآباد میں حافظہ سیدہ ثمینہ بیگم ، خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابو الفیض چشتیہ پورہ بیدر حافظہ محمدی زرین رومانہ ۔خواتین وطالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔