جانسن اینڈ جانسن نے کووڈ 19 ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی

   

برازیلیا: دواسازی کی مصنوعات تیار کرنے والی امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے چہارشنبہ کو برازیل میں کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل معطل کردیا ہے ۔ برازیل کی صحت کی نگرانی کرنے والی ایجنسی (انویسا) ، جو قومی صحت سے متعلق باقاعدہ ادارہ ہے نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جانسن اینڈ جانسن نے ٹسٹ میں حصہ لینے والے شخص پر برا اثر پڑنے کی وجہ سے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔