کاغذ نگر میں فاریسٹ ملازمین کے اجلاس سے بھارگو کمار کا خطاب
کاغذ نگر ۔ 9ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میں آج جنگلات کی حفاظت سے متعلق فاریسٹ ملازمین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کاغذ نگر ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر بھارگو کمار آئی ایف ایس نے اپنے فاریسٹ رینج آفیسرز، ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسرزاس کے علاوہ فاریسٹ سیکشن آفیسرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاریسٹ سٹ ڈیزن آفیسر بھارگو کمار آئی ایف ایس نے کہا کہ جنگلات کی حفاظتی انتظامات سے متعلق مزید اضافہ ڈیوٹی انجام دینے کا فاریسٹ ملازمین کو ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگل کے جانوروں اس کے علاوہ خصوصی طور پر شیر کی حمل و نقل اور جنگلات کی حفاظتی انتظامات میں مزید سختی برتنے کی ملازمین کو ہدایت جاری کی کیونکہ جنگلات کی حفاظت ہونے سے وقت پر بارش کی امد اور انسانوں کو اکسیجن کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلات اور لکڑی کی غیرقانونی کٹوائی اور منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسر عبدالمصور، پروین کمار کے علاوہ خاتون فاریسٹ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔