جانوی کپور نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کی اگلی فلم این ٹی آر 30 میں کام کر رہی ہیں

   

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ جانوی کپور نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کی اگلی فلم این ٹی آر 30 میں کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ یقینی طور پر جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن اب تک اس فلم کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ حالانکہ انہیں امید ہے کہ انہیں جلد ہی یہ موقع مل جائے گا۔