جانی واکرنے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو مسحور کیا

   

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی زبردست مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے ، قہقہوں کے شہنشاہ جانی واکر کو بطور اداکار اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بس کنڈکٹر کی نوکری بھی کر نی پڑی تھی۔بد ر الدین جمال الدین قاضی عرف جانی واکر کی پیدائش مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں 11نومبر1920کو ایک متوسط مسلم خاندان میں ہوئی تھی۔ انہیں بچپن سے ہی اداکار بننے کا شوق تھا ۔ 1942میں ان کا خاندان ممبئی آ گیا ۔ یہاں ان کے والد کے ایک دوست پولس انسپکٹر تھے جن کی سفارش پر انہیں بس کنڈکٹر کی نوکری مل گئی۔یہ نوکری پاکروہ کافی خوش ہوئے کیوں کہ انہیں مفت میں ہی پوری ممبئی گھومنے کا موقع مل گیا تھا۔ اس کیساتھ ہی انہیں ممبئی کے فلم اسٹوڈیو میں بھی جانے کا موقع مل جایا کرتا تھا۔ان کا بس کنڈکٹری کرنے کا انداز بھی کافی دلچسپ تھا۔ وہ اپنے خاص انداز میں آ واز لگاتے ‘‘ماہم والے پسنجر اتر نے کو ریڈی ہوجاؤ لیڈیز لوگ پہلے ’’۔اسی دوران ان کی ملاقات فلمی دنیا کے مشہور ویلن این اے انصاری اور کے آ صف کے سکریٹری رفیق سے ہوئی۔ان کی اہم فلموں میں میرے محبوب، میرے حضور، چودھویں کا چاند، شکار اور شہنائی قابل ذکر ہیں۔ جانی واکر کا انتقال 2003ء میں ہوا۔